ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / گوکرن سمندر میں تیرنے کے لئے اترنے والا شخص غرقاب

گوکرن سمندر میں تیرنے کے لئے اترنے والا شخص غرقاب

Sat, 07 Jan 2017 23:38:09  SO Admin   S.O. News Service

گوکرن 7/جنوری (ایس او نیوز) گوکرن اوم بیچ پرتفریح کے دوران اپنے دوستوں کے ساتھ سمندر میں تیرنے کے لئے اترنے والا شخص ڈوب کر لاپتہ ہوگیا ہے۔ اس طرح غرقاب ہونے والے شخص کی شناخت یہاں سے قریب ماسکیری علاقے کے رہنے والے سندیپ ہونّپا ہیگرے (۲۳سال) کے طور پر کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ایک پرائیویٹ ریسارٹ میں ملازمت کرنے والے اپنے تین آسامی دوستوں کے ساتھ سندیپ اوم بیچ پر آیا تھا۔ جب یہ سمندر میں تیرنے کے لئے اترا تو سمندر میں موجیں تیز ہوگئی تھیں۔ اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ تیز لہروں میں غائب ہوگیا۔ اس واقعہ کے رونما ہوتے ہی ٹورسٹ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے متعینہ افراد نے اس کی تلاش شروع کردی، لیکن اس کا پتہ نہیں چل پایا۔ اس سلسلے میں گوکرن پولیس نے سمندر میں ڈوب کرلاپتہ ہونے کامعاملہ درج کرلیا ہے۔


Share: